(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر جاری صیہونی دہشتگردی میں اب تک 447 بچوں 248 خواتین سمیت ایک ہزار چار سو پچاس فلسطینی شہید جبکہ، ڈھائی لاکھ سے زائد بے گھر ہوکر پناہ گزین کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل عبرانی زبان کے معروف اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں اسرائیلی فوجی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی افواج نے غزہ پر چھ روز کے دوران چارہزار ٹن بارود برسایا جبکہ مختلف مقامات پر بین الاقوامی سطح ممنوع فاسفورس بموں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔