(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر حملے میں دشمن کو فوجیوں اور سامان کے لحاظ سے بھاری نقصان ہوا، دشمن کئی محاذوں پر فلسطینی مزاحمت کے تیار کردہ جال میں پھنس گیا ہے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کے مظالم کےخلا ف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر عہدیدار علی براکہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیا ن میں دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی جانبازوں نے صیہونی دشمن کو غزہ میں بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے صیہونی فورسز نے رات بھر غزہ پر زمینی حملے اور بمباری کی تاہم غزہ پر اسرائیلی فوج کا تین طرفہ زمینی حملہ ناکام ہو گیا، دشمن کئی محاذوں پر فلسطینی مزاحمت کے تیار کردہ جال میں پھنس گیا ہے۔
حماس کے عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیلی حملے پسپا کرنے کیلئے روسی ساختہ ٹینک شکن میزائل اور مقامی طور پر تیار الیاسین میزائل استعمال کیے گئے، اسرائیلی فوج نے ہیلی کاپٹروں سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا۔
دوسری جانب غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات سے حماس کی قید میں موجود اسرائیلی شہریوں کے اہلخانہ سمیت سیکڑوں اسرائیلیوں نے صیہونی حکومت کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہوا ہے ۔
مظاہرین کامطالبہ ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے تاکہ ہمارے پیارے محفوظ رہیں جبکہ دیگر شرکا کا کہنا ہے کہ نیتن ہاہو اسرائیلی فوجیوں کوایسی جنگ میں جھونک رہا ہے جو صرف تباہی لے ہمارے بچے مر رہے ہیں حماس نے ان کو غزہ میں پھنسادیا ہے۔