(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی دشمن خطے میں مذہبی جنگ کی آگ بھڑکانے کا مکمل طور پر ذمہ دار ہوگا اور اس آگ سے پھر کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔
مقبوضہ فلسطینی کے محصور شہر غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نماز جمعہ کے بعدمنعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صیہونی جرام کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے کہا کہ "ہم صیہونی دشمن کو مسجد اقصیٰ کے اندر حقائق کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، خواہ کوئی بھی قیمت ادا کی جائے۔”
انھوں نے کہا کہ "مقبوضہ مغربی کنارے میں ہمارے لوگوں کے گھروں، املاک اور مساجد کو نذر آتش کرنے کے صیہونی جرائم صہیونی-نازی ذہنیت کو ظاہر کرتے ہیں،”
انہوں نے مسجد اقصیٰ کو تقسیم کرنے کے تلمودی منصوبوں پر صیہونی دشمن کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمن خطے میں مذہبی جنگ کی آگ بھڑکانے کا مکمل طور پر ذمہ دار ہوگا اور اس آگ سے پھر کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا، اسرائیل اپنے کئے کے نتائج بھگتنے والا ہے۔