(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ’’ ہم غزہ کے محاذ پر ایک عظیم اور واضح فتح پانے والے ہیں ہماری سرزمین فلسطین پر اسرائیلی قبضہ بہت ہو چکا اب مزید نہیں ۔‘‘
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے صیہونی ریاست اسرائیل پر گذشتہ روز سے شروع ہونے والے فلسطینی مجاہدین کے غیر معمولی حملوں پر حماس کے زیر انتظام چلنے والے الاقصی ٹی وی پر اپنی تقریر میں کیا ہے کہ جنگ اب صہیونیت کے دل میں داخل ہو چکی ہے، حماس اس جنگ میں اپنی فتح کی دہلیز کے قریب تر ہے۔ ہم اس وقت ایک عظیم کامیابی کے قریب ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صیہونی دشمن کو کاری ضرب لگائی ہے، بہت ظلم سہہ لیا اب اور نہیں ’’ ہم غزہ کے محاذ پر ایک عظیم اور واضح فتح پانے والے ہیں ہماری سرزمین فلسطین پر اسرائیلی قبضہ بہت ہو چکا۔‘‘ اب ہماری سرزمین کو آزاد کرانے اور قیدیوں کو جیلوں سے چھڑانے کے لئے انتفاضہ کا سلسلہ مکمل ہونا چاہئے۔