(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی جس سے ایک صیہونی فوجی زخمی ہوگیا ، ردعمل میں کی جانے والی فائرنگ سے فلسطینی شہید۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے عبرانی چینل کان کی رپورٹ کے مطابق ، غاصب فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج صبح مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا چوکی پر ایک فلسطینی نوجوان نے فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں ان میں سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔
چینل نے بتایا کہ اس جگہ پر موجود دیگر سکیورٹی گارڈز نے فلسطینی پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا، حملہ آورکے قبضے سے M-16 رائفل برآمد ہوئی تاہم حملہ آور کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔