(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر 19 روز سے جاری صیہونی وحشیانہ بمباری سے 2360 فلسطینی بچے شہید اور 5364 زخمی ہوچکے ہیں۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کی جانب سے محصور شہر غزہ پر گذشتہ 19 روز سے جاری وحشیانہ بمباری پر اپنی رپورٹ میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں سنگین جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہے اور ہر روز اسرائیلی بمباری سے غزہ میں اوسطاً 400 سے زائد فلسطینی بچے شہید اور زخمی ہو رہے ہیں، اب تک اسرائیلی فضائیہ کی طرف سے کی گئی بمباری سے 2360 فلسطینی بچے شہید ہوئے اور 5364 بچے زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: غزہ:24 گھنٹوں کے دوران صیہونی بمباری میں 704 فلسطینی شہید
واضح رہے کہ صیہونی افواج کی جانب سے اسکولوں ، کالجوں ، مساجد ، عبادت گاہوں اسپتالوں اور یہاں تک کے مریضوں کو اسپتال لے جانے والی ایمبولینسز کو بھی نشانہ بنا یا جارہا ہے، اسرائیلی فوج نے 19 روز کے دوران 50 سے زائد ایمبولینسز پر بمباری کی ہے۔