• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج غزہ میں خوراک کے تمام ذرائع کو تباہ کرنے میں مصروف ہے: رپورٹ

فلسطینی اس قحط زدگی میں جانوروں کا چارہ اور کیکٹس کے کچے پتے بھی کھانے پر مجبور ہیں۔

جمعرات 29-02-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
صیہونی فوج غزہ میں خوراک کے تمام ذرائع کو تباہ کرنے میں مصروف ہے: رپورٹ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی بمباری نے غزہ میں بھوک اور قحط کا راج لانے میں  کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یہاں تک کہ فلسطینی اس قحط زدگی میں کیکٹس کے کچے پتے بھی کھانے پر مجبور ہیں۔

انسانی حقوق  کے آزاد ذرائع کے ایک مشترکہ بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل غزہ میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے جو سنگین جنگی جرائم میں سے ایک ہے ۔

العربیہ ورلڈ پر شائع ہونے والی اس مشترکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ پر تقریباً پانچ ماہ سے جاری بمباری  سے پورے شہر کو بلا امتیاز نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں  غزہ میں موجود بیکریوں کو بھی چن چن کر بمباری سے تباہ کیا جارہا ہے۔ بیکریوں کی یہ تباہی تباہ شدہ غزہ کے بے گھر فلسطینیوں کے لیے نوالے کے حصول کی آخری کوشش کو بھی ناکام بنانے کی حکمت عملی کا حصہ  ہے۔

اسرائیلی بمباری نے غزہ میں بھوک اور قحط کا راج لانے کے لیے کس حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔ یہاں تک کہ فلسطینی اس قحط زدگی میں کیکٹس کے کچے پتے بھی کھانے پر مجبور ہیں۔اس صورت حال میں غزہ میں چھوٹی عمر کا ہر چھٹا بچہ خوراک سے محروم ہے ۔ بچوں کو ماں باپ گھوڑوں کا گوشت تک کھلا کر ان کا پیٹ بھرنے پر مجبور ہیں۔

آٹے کی دستیابی سرے سے نہہیں ، کئی جگہوں پر پرندوں کے دانے کو انسانی خوراک کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ نیز یہ کہ درختوں کے پتے اور حتٰی کہ کیکٹس کے کچے پتے اور جنگلی پھل بھی مل جائیں تو بھوک مٹنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ایسے میں بیکریوں کی بمباری کر کے تباہی مچانے سے قحط پیدا کرنے کی اسرائیلی حکمت عملی نتیجہ خیز ثابت ہورہی ہے۔

Tags: اسرائیلیبھوکجنگشہیدصیہونیغزہفلسطینیقحط
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.