(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی قابض فوج نے جمعرات کو شمالی وادی اردن میں دو فلسطینی خاندانوں کے مکانات کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے مسمار کر دیے۔
حمامیت الملیح کے علاقے میں رہنے والے خاندانوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بلڈوزر نے گذشتہ روز بغیر کسی پیشگی اطلاع یا جواز کے محمد اور عبدالرحمن راشد کے گھروں کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمار کردیئےجس کےباعث خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد بے گھر ہوگئے۔
محمد راشد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ "اب ہمارے پاس رہنے کو کوئی جگہ نہیں ہے غاصب صیہونی فوج نے ہمارے گھر کو سامان سمیت تباہ کر دیا۔ یہ ہماری اپنی زمین سے ہمیں زبردستی نکال کر اپنی غیر قانونی صیہونی بستیوں کے لیے جگہ بنانا چاہتے ہیں،‘‘