• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 22 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج نے غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفاء کو بم سے اڑادیا

اسپتال گذشتہ چار روز سے اسرائیلی محاصرے میں ہے جہاں ہزاروں مریض اور شہری پناہ لئے ہوئے ہیں جو 4 روز سے خوراک سے بھی محروم ہیں

جمعرات 21-03-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
صیہونی فوج نے غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفاء کو بم سے اڑادیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے حملے سے پہلے اسپتال میں موجود مریضوں اور بے گھر فلسطینیوں کو فوری طورپرعمارت خالی کرنے کا حکم دیا اور چند گھنٹوں کے بعد عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔

فلسطینی میڈیا  الاقصیٰ چینل نے  سماجی رابطوں کی  ایپ ٹیلی گرام کے ذریعے جاری تصاویر اور بیان میں بتایا ہے کہ آج صبح غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کی نام نہاد فوج نے غزہ شہر کے مغرب میں  واقع شہر کے سب سے بڑے اور واحد فعال اسپتال الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے اسپیشلسٹ ڈیپارٹمنٹ کی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا۔

بمباری سے قبل قابض فوج نے لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے پے در پے وارننگ جاری کیں اور الشفا کمپلیکس کے اندر سے بے گھر ہونے والے شہریوں اور مریضوں کو فوری طورپر اسپتال خالی کرنے کا حکم دیا ۔یہ بمباری الشفاء کمپلیکس پر جاری حملے کے تناظر میں کی گئی ہے، جس پر قابض فوج نے گذشتہ پیر کی صبح سے ہی دھاوا بول دیا تھا۔

اس جارحیت کے نتیجے میں کمپلیکس کے اندر ہی درجنوں افراد شہید ہو گئے تھے، اس کے علاوہ تقریباً 160 زیر حراست ہیں۔سینکڑوں بے گھر افراد، مریض اور طبی عملہ کمپلیکس کے اندر موجود ہے جہاں قابض افواج تعینات ہیں۔

Tags: اسرائیلیالشفا اسپتالدھماکہشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.