• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج نے غزہ میں 29,000 مقامات پر بمباری کی

اسرائیلی حملوں میں 15ہزار کے قریب بچوں اور 11 ہزار خواتین سمیت 29 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 70 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

بدھ 21-02-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل کی مصری سرحد پر بمباری: مصری فضائیہ الرٹ، صورتحال کشیدہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  صیہونی فوج نے غزہ میں ہر مربع کلومیٹر  پر تقریباً 80 حملے کئے جس میں ہر ایک میزائل ایک ٹن سے زیادہ وزنی  تھا۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری کی تفصیلات جاری کی ہیں جس میں  بتایا گیا ہے کہ  اسرائیل  نے غزہ پر  7 اکتوبر کو وحشیانہ جنگ کے آغازکے بعد سے 29 ہزار اہداف کو بمباری  سے تباہ کیا۔

غاصب فوج کے طیاروں نے تمام محاذوں پر 31,000 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا۔ ان میں تقریباً 29,000 غزہ میں ہر مربع کلومیٹر  پر تقریباً 80 حملے کئے جس میں ہر ایک میزائل ایک ٹن سے زیادہ وزنی  تھا۔

اسرائیلی فوج نے اس دوران کل 31,000 مقامات کو نشانہ بنایا جس میں لبنان کے ساتھ شمالی میدان میں تقریباً 1100 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ قابض فوج کے اعداد و شمار کے مطابق 1100 لبنانی  علاقوں میں جبکہ 29 ہزار غزہ میں تھے جس سے واضح نہیں ہے کہ باقی کے  حملے کہاں کئے گئے۔

غاصب فوج نے بمباری میں غزہ کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جس میں 15ہزار کے قریب بچوں اور 11 ہزار خواتین سمیت 29 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 70 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

اخبارنے رپورٹ کیا کہ زمینی افواج نے تقریباً 7,000 حملے "نشانہ بنا کر کیے گئے”۔ تقریباً 26,000 حملے جنگی طیاروں کے ذریعے کیے گئے، 3,800 حملے فوجی ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرتے ہوئے اور تقریباً 3,800 حملے ڈرون کے ذریعے کیے گئے۔

Tags: اسرائیلیبمباریصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.