(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شیلنگ اس وقت کی گئی جب یونیورسٹی میں طلبا ء موجود تھے ، متعدد طلبا ء زہریلی گیس سے بے ہوش درجنوں کو سانس میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل میں ہیبرون یونیورسٹی کے اطراد میں فلسطینیوں کے گھروں پر زہریلی آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے طلباء سمیت متعدد فلسطینی شہریوں کا دم گھٹ گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ہیبرون یونیورسٹی کے مرکزی دروازوں پر اسرائیلی فوج تعینات تھی اور فلسطینیوں کی جانب صوتی بم اور زہریلی گیس پھینکی۔ نتیجتاً کئی فلسطینیوں، بشمول طلباء، کا زہریلی گیس کی وجہ سے دم گھٹ گیا درجنوں کو سانس میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی فورسز نے یونیورسٹی کے اطراف میں فلسطینیوں کے گھروں پر تو شیلنگ کی ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے اندر بھی شیل پھینکے۔