(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی جرائم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں ڈیڑھ سال سے جاری اسرائیلی درندگی کے باعث انسانیت ایک تکلیف دہ مرحلے سے گزر رہی ہے، انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس نے "اسرائیل” اور "حزب اللہ” کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے باوجود غزہ میں اسرائیلی درندگی کے باعث انسانی صورتحال کو "ابھی بھی افسوسناک” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے غزہ میں انسانیت سوز حالات پر خاموشی اسرائیلی جرائم میں اس کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔
ریڈ کراس نے کہا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری اور شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست نے مسلسل چار سو سے زائد دنوں تک غزہ پر وحشیانہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس جنگ میں جنگی جرائم اور ہولناک قتل عام کے ساتھ شمالی پٹی کے مکینوں کوجبری بے گھر کرنے کی منظم پالیسی پرعمل پیرا ہے۔