(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی آبادکار اسرائیلی حکومتی سرپرستی میں فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور آبائی زمینوں سے بے دخل کرنے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے جرائم پر نظر رکھنے والی تنظیم کے رکن اور انسانی حقوق کے کارکن عارف دراغمہ نے بتایا کہ کل جمعرات کو غیر قانونی صیہونی آباد کاروں نے شمالی وادی اردن "ام العبر” کے علاقے کے شمال میں فلسطینیوں کی زمین کو ضبط کرنے کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے اس کو باڑ لگا کر علیحدہ کردیا ہے۔
دراغمہ نے وضاحت کی کہ جن زمینوں پر آباد کار باڑ لگانے کا کام کر رہے ہیں وہ ماضی میں اسرائیلی قابض حکام نیچرل ریزرو کی آڑ میں بند کرچکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ قابض حکام وادی اردن میں مزید زمینوں پر قبضے کو آسان بنانے اور شہریوں کو ان کے استعمال سے روکنے کے لیے بہت سے حیلوں اور ناموں کا استعمال کرتے ہیں، ان ناموں میں "قدرتی ذخائر” بھی اہل بہانہ ہے۔