• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

پرامن فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوج کا تشدد ، متعدد زخمی درجنوں گرفتار

پر امن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا بھرپور استعمال کیا اور احتجاج کو دبانے کےلئے مارچ کے شرکاء پر ربڑ کی کوٹیڈ دھاتی گولیاں، سٹن گرنیڈ اور آنسو گیس کے گولے داغے

ہفتہ 03-06-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
پرامن فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوج کا تشدد ، متعدد زخمی درجنوں گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی سیکیورٹی فورسز نے اسرائیلی جرائم کے خلاف پرامن احتجاج کیا جس کو دبانے کےلئے صیہونی فورسز نے شرکاء پر ربڑ کوٹیڈ دھاتی گولیاں، اسٹن گرنیڈ اور آنسو گیس کے گولے داغے۔

مقبوضہ فلسطین میں ہلال احمر میں ایمبولینس اور ایمرجنسی کے ڈائریکٹر احمد جبریل نے بتایا کہ گذشتہ روز  فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے مشرق میں واقع قصبے بیت دجن میں غیر قانونی صیہونی آباد کاری کےخلاف  فلسطینیوں نے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

غاصب صیہونی فورسز نے پر امن امظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا بھرپور استعمال کیا اور احتجاج کو دبانے کےلئے مارچ کے شرکاء پر ربڑ کی کوٹیڈ دھاتی گولیاں، سٹن گرنیڈ اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کی زد میں آکر ایک بچے سمیت کم سے کم 26 فلسطینی زخمی ہوئے، متعدد کو زہریلی گیس کے باعث سانس لینے میں تکلیف ہوئی جن کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

بیت دجن میں عوامی کمیٹی برائے دفاع اراضی، دیوار اور آباد کاری مزاحمتی کمیشن نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کی حمایت اور قابض ریاست کی دھمکیوں کے خلاف ریلی میں شرکت کریں۔ قریوت قصبے میں بھی قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ غاصب فورسز نے اس دوران 60 کے قریب فلسطینیوں احتجاج کرنے پر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

Tags: اسرائیلیزخمیصیہونیغیر قانونیفلسطینیمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.