(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) خطہ اسرائیلی دہشتگردی کے باعث انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، سلامتی کونسل نے ثابت کیا ہے کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے سے قاصر ہے۔
لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت اور اس کے بعد مسلسل بیروت کو جارحیت کا نشانہ بنانے پر ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے صیہونی ریاست اسرائیل کے سنگین جنگی جرائم میں امریکہ کو برابر کا شریک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نصر اللہ کی شہادت میں صرف صیہونی ریاست ہی نہیں بلکہ امریکہ بھی برابر کا شریک ہے تاہم اس کا انتقام ضرور لیا جائے گا۔
انھوں نے اپنے بیان میں خطے کی سنگین صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست لبنان میں جو کچھ کر رہی ہے اس کی وجہ سے وہ امن حاصل نہیں کرسکتی "خطے میں بڑے پیمانے پر جنگ کے خطرات کے پیش نظر ہم کسی بھی غیر متوقع صورتحال کےلئے مکمل طورپر تیار ہیں”۔
انہوں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خطہ اسرائیلی دہشتگردی کے باعث انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، سلامتی کونسل نے ثابت کیا ہے کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے سے قاصر ہے۔