(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی حکومت اپنی نسل پرست پالیسیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے قتل، ان کی اراضی پر قبضہ، گرفتاریاں اور غیر قانونی صیہونی بستیوں میں توسیع جیسے جرائم کی مرتکب ہے۔
مقبوضہ فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکاراسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے خارجہ امور کے سربراہ ڈاکٹر باسم نعیم نے اقوام متحدہ کی کمیٹی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے دورے کے بعد جاری کردہ بیان میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کی مذمت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی کا یہ عمل فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جرائم سے پردہ اٹھاتے ہوئے ان کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتا ہے۔
باسم نعیم نے بتایا کہ اسرائیلی حکومت اپنی نسل پرست پالیسیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے قتل، ان کی اراضی پر قبضہ، گرفتاریاں اور یہودی بستیوں میں توسیع جیسے جرائم کی مرتکب ہے۔