(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسلامی ملک کے سربراہ کا غاصب صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کا ایسے وقت میں استقبال جب وہ فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہوں۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے گذشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردگان اور صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان امریکی ریاست نیویارک میں اقوام متحدہ کے جرنل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک اسلامی ملک کے سربراہ نے قابض حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا ایسے وقت میں استقبال کیا جب وہ غزہ سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں معصوم فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث ہو۔
” انہوں نے مزید کہا ” غیر قانونی صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش فلسطینی شہریوں اور مقدسات کے خلاف اپنی جارحیت پر حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔