(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے نابلس میں ایک گھر پر حملے میں ایک فلسطینی کو شہید کیا جبکہ طولکرم کے جنوب میں شوفا گاوں کی داخلی گذرگاہ کے قریب دو فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔
تفصیلات کےمطابق صیہونی فوج نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے قصبے حوارہ میں ایک عمارت کا محاصرہ کیا اور گھر پر بے تحاشہ فائرنگ کے ساتھ دستی بموں سے حملہ کہا جس کے نیتجے میں گھر میں موجود نوجوان جس کی شناخت نہیں ہوسکتی شہید ہوگیا۔
دوسری جانب نابلس میں اسرائیلی فوج کے گولانی پٹرولنگ یونٹ نے دو فلسطینیوں عبدالرحمان عطا اور حذیفہ فارس کا پیچھا کیا شوفا گاوں کی داخلی گذرگاہ کے قریب گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
واقع کے بعد غاصب فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں روایتی لوٹ مار کرتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔