(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی حکومت کے اہم شخصیات میں آج ان اطلاعات جس میں فلسطینی اتھارٹی (PA) کو اسرائیل کی منظوری سے امریکہ کی طرف سے بکتر بند گاڑیاں اور 1500 ہتھیار د ئے ج انے کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ بعد کھلبلی مچ گئی ہے۔
گذشتہ روز غیر قانونی ٰصیہونی ریاست اسرائیلی فوج کے عبرانی زبان کے ریڈیو "دورون قدوش” نے اسرئیلی حکام کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی سروسز کو آلات اور ہتھیار فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلات کا انکشاف کیا تھا ،اسرائیلی حکام نے اتھارٹی کو خودکار ہتھیاروں اور جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل سامان کی کھیپ فراہم کی ہے جس میں M-16 کلاشنکوف سمیت امریکہ اور اسرائیلی فوج کے زیراستعمال دیگر سازو سامان شامل ہے ۔
اس خبر کے منظر عام پر آنے کےبعد صیہونی ریاست کےوزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اس فلسطین اتھارٹی کو فراہم کئے گئے اسلحہ کو گزشتہ سال بینیٹ لیپڈ حکومت پر اس اقدام کا الزام عائد کیاہے۔
دوسری جانب اسرائیل کے بدنام زمانہ قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے اس خبر پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کے نتائج خطرناک ہوں گے انھوں نے وزیراعظم نیتن یاھو سے اس حوالے سے اراکین پارلیمنٹ کو آگاہ کرنے کا کہا ہے۔