(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی عدالت نے اس سے قبل دہشتگردآبادکار” الیشا ایراد ” کو بھی ناکامی ثبوتوں کے باعث رہا کرتے ہوئے گھر میں نظر بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی عبرانی نیوز ویب سائٹ وائی نیٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ روزمقبوضہ بیت المقدس کی نام نہاد اسرائیلی مجسٹریٹ عدالت نے چند روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے مشرق میں واقع گاؤں برقعہ میں فلسطینی نوجوان قصی جمال معطان کو شہید کرنے والے غیر قانونی صیہونی آبادکار یحیل اینڈور کو ناکافی ثبوتوں کی بنا پر رہا کر دیا ۔
اس سے قبل صیہونی عدالت نے قصی جمال معطان کو شہید کرنے والے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کی صیہونی سیاسی پارٹی اوٹزمہ کے کارکن اور اسرائیلی قانون ساز کے معاون کے طور پر کام کے والے دہشتگرد ” الیشا ایراد ” کو بھی ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر رہا کرکے گھر میں نظر بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ 4 اگست کو غیر قانونی صیہونی آباد کاروں نے برقہ گاؤں پر دہشت گردانہ حملہ کیا اور فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے 19 سالہ قصی جمال معطان شہید ہوگیا تھا۔سا