(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) الفتح گروپ کے ارکان کے ساتھ معاہدے پر اتفاق کے بعد کیمپ میں حالات جلد معمول پر آنے کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مشترکہ فلسطینی سکیورٹی فورس کی جانب سے لبنان کے جنوب میں سب سے بڑے فلسطینی پناہ گزین کیمپ عین الحلوہ میں ایک اسکول کے احاطے میں فلسطینی سکیورٹی فورس نے بندوق برداروں کی جگہ لے لی ہے جنہوں نے اسکول پر قبضہ کر رکھا تھا۔
فلسطینی مشترکہ سکیورٹی فورس شباب المسلم کے کمانڈر ہیثم الشعبی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ14 ستمبرکے فلسطینی صدر محمود عباس کے الفتح گروپ کے ارکان کے ساتھ معاہدے پر اتفاق کے بعد کیمپ میں حالات جلد معمول پرآجائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورس نےتعیناتی کے بعد تباہ شدہ کمپاؤنڈکا جائزہ لیا گیاہے اور اسکول کو تدریس کےلیےجلد ہی قابل استعمال بنانے کی ترجاحات پر غور کیاجارہا ہے۔
یاد رہے کہ الفتح اور فلسطینی مزاحمت کے درمیان جولائی کے آخر میں لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اس حصے پر الفتح کے کارکنان نے قبضہ کر رکھا تھاجس کے نتیجے میں 30 سے زیادہ افراد جاں بحق ہو گئے تھےتاہم نئی صورت حال کے مطابق تحریک حماس سمیت ڈیموکریٹک فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین اور اسباط الانصار سمیت دھڑوں کے 55 افراد پر مشتمل سکیورٹی فورس نے تباہ شدہ کمپاؤنڈ پر قبضہ حاصل کرلیا ہے۔