(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سعودی ولی عہد کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی تجویز دی ہے ، اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام پر بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غیر امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا حل اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے بہت اہم رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور اسرائیل کو خطے میں ایک کھلاڑی بنانے کی امید رکھتا ہے۔ "ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے حوالے سے روز بہ روز قریب تر ہوتے جا رہے ہیں ہم فلسطینیوں کے لیے اچھی زندگی دیکھنا چاہتے ہیں۔