• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

رات بھر صہیونی فوج کے چھاپے جاری،  درجنوں گرفتار، متعدد زخمی

صہیونی آبادکاروں نے بھی رام اللہ کے مشرق میں واقع قصبے دیر دبوان پر حملہ کیا جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

بدھ 10-05-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
رات بھر صہیونی فوج کے چھاپے جاری،  درجنوں گرفتار، متعدد زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  غاصب فورسز نے جنین ، نابلس، الخلیل  ، اریحا،اور بیت المقدس کے متعدد قصبوں اور علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیاں رات بھر جاری رکھیں۔

 ذرائع نے بتایا کہ  غاصب صہیونی فورسز نے نصف شب کے بعد مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ غرب اردن کے متعدد قصبوں اور علاقوں پر دھاوا بولا جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوج میں پرتشدد جھڑپیں شروع ہوئیں۔ اسی دوران اسرائیلی فورسز نے اریحا میں عقبہ جبر کیمپ  اور  طوباس  میں گرفتاریوں کی مہم شروع کی۔

شمالی مغربی کنارے میں طولکرم پناہ گزین کیمپ میں کارکنوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان مسلح جھڑپیں بھی ہوئیں جبکہ صہیونی آبادکاروں نے رام اللہ کے مشرق میں واقع قصبے دیر دبوان پر حملہ کیا جس میں متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

فلسطینی میڈیا نے منگل کی شام کو اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے میں جنین کے جنوب میں واقع قصبے قبطیہ پر حملہ کرنے کے دوران فلسطینی کارکنوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

فلسطینی کارکنوں نے قبطیہ قصبے میں صہیوی فورسز پر دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا۔ اس دوران زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

Tags: اسرائیلیصہیونیطوباسفلسطینیمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.