• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

تجویز میں وہ شقیں موجود نہیں جس کا جوبائیڈن نے اعلان کیا تھا: حماس

اب ہم بائیڈن سے ضمانت چاہتے ہیں کہ اسرائیل مجوزہ منصوبے پر عمل درآمد پر رضامند ہو جائے گا اور معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

جمعہ 07-06-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
تجویز میں وہ شقیں موجود نہیں جس کا جوبائیڈن نے اعلان کیا تھا: حماس
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  غیر قانونی صیہونی ریاست  اسرائیل نے  حماس کی زیر حراست   قیدیوں کی رہائی کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے بدلے میں غزہ پر حملہ روکنے سے انکار کردیا ہے جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ ثالثوں نے ہمیں جو تجویز پیش کی ہے  اس میں وہ مثبت باتیں شامل نہیں ہیں  جس کا بائیڈن نے  اعلان کیا تھا۔

غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل  کے معروف اخبار یدیعوت  احرنوت  کی رپورٹ کےمطابق  صیہونی ریاست نے  امریکی صدر جوبائیڈن کی  جانب سے غزہ جنگ بندی کے لئے پیش کردہ تجویز میں  ایک شق  کو مسترد کردیا ہے، اسرائیل نے غزہ میں حماس کی زیر حراست   قیدیوں کی رہائی کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے بدلے میں غزہ پر حملہ روکنے سے انکار کردیا ہے۔  جس کے بعد مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے قطر نے کہا ہے کہ اس نے حماس کو امریکہ کی حمایت سے جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔

آٹھ ماہ سے جاری جنگ کو ختم کرنے کی کوششیں اس وجہ سے ناکام ہو گئی ہیں کہ اسرائیل کا اعلان کردہ ہدف حماس کو ایک حکمران اور فوجی طاقت کے طور پر ختم کرنا ہے اور حماس نے بھی کوئی ایسا اشارہ نہیں کہ وہ پیچھے ہٹ جائے گی اور اسرائیل پر مزید حملہ نہیں کرے گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ نے غزہ میں محاذ کا معائنہ کرنے کے لیے طیارے میں سوار ہونے کے بعد بیانات میں کہا کہ حماس کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات صرف بمباری اور گولہ باری جاری رکھتے ہوئے ہی ہوں گے۔

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک حماس جنگ کے مکمل خاتمے، غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلا اور قیدیوں ک تبادلے پر مبنی کسی بھی جنگ بندی معاہدے پر سنجیدگی اور مثبت رویے کے ساتھ کام کرے گی۔

اسی تناظر میں میں حماس  کے ذرائع نے بتایا کہ غزہ معاملہ کے حل کے امریکی صدر بائیڈن کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے اسرائیل کے بیانات متضاد ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اسرائیل نے امریکہ کی سابق تجویز کو مسترد کر دیا تھا  جس پر ہم نے اتفاق کیا تھا اور رفح پر حملہ کردیا تھا۔

اب ہم بائیڈن سے ضمانت چاہتے ہیں کہ اسرائیل مجوزہ منصوبے پر عمل درآمد پر رضامند ہو جائے گا اور معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ثالثوں نے ہمیں جو کاغذ دکھایا اس میں وہ مثبت باتیں شامل نہیں ہیں جن کے بارے میں بائیڈن نے بات کی تھی۔

 کاغذ میں درست بنیادوں کو شامل ہی نہیں کیا گیا۔ کسی ایسے معاہدے کا کوئی مطلب نہیں ہے جس میں مستقل جنگ بندی اور اسرائیل کے انخلا کی شرط نہ ہو۔

ذرائع نے کسی معاہدے تک پہنچنے سے قبل ہی سلامتی کونسل کی قرارداد آنے کے خطرات کی طرف بھی توجہ دلائی ہے۔

Tags: اسرائیلیامریکہثالثجنگ بندیجوبائیڈنحماسصیہونیغزہقطر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.