• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 11 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

اہلیان کراچی تمام تر وابستگیوں سے بالا تر ہو کر غزہ ملین مارچ میں شریک ہوں: ڈاکٹر صابر ابو مریم

عوام کو چاہئیے کہ اپنی سیاسی و مذہبی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر مسئلہ فلسطین کی حمایت کے لئے آواز اٹھائیں۔

بدھ 10-01-2024
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اہلیان کراچی تمام تر وابستگیوں سے بالا تر ہو کر غزہ ملین مارچ میں شریک ہوں: ڈاکٹر صابر ابو مریم
0
SHARES
1
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا کہنا تھا کہ غزہ پر امریکی و صیہونی جارحیت کو ایک سو دن مکمل ہونے پر کراچی میں 14جنوری اتوار کے دن شارع فیصل پر غزہ ملین مارچ کیا جا ئے گا۔ اس موقع پر انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹر ی جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سمیت تمام اراکین سرپرست کمیٹی اور ورکنگ کمیٹی کو غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے جماعت اسلامی کی فلسطین کاز کے لئے بے پناہ کوششوں کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام کی مدد کرنا ہم سب کا فریضہ ہے۔ عوام کو چاہئیے کہ اپنی سیاسی و مذہبی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر مسئلہ فلسطین کی حمایت کے لئے آواز اٹھائیں۔

انہوں نے اہلیان کراچی سے اپیل کی کہ تمام تر وابستگیوں سے بالا تر ہو کر غزہ ملین مارچ میں شریک ہوں اور عالمی صیہونی طاقتوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کریں۔ ان کاکہنا تھا کہ آج اگر کوئی شخص فلسطین میں ہونے والے ظلم پر خاموش رہتا ہے تو اسے اپنے انسان ہونے پر شک کرنا چاہئیے۔ ہمارا انسانی، دینی اور پاکستانی فریضہ ہے کہ ہم فلسطین کاز کی بھرپور حمایت کریں۔انہوں نے جماعت اسلامی کے رہنما کو فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

 

Tags: صابر ابو مریمفلسطین فاؤنڈیشفلسطینیمعراج الہدی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.