(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاست کے وزیراعظم کے برطرف کئے جانے کے باوجود صہیونی وزیر برائے دفاع اب بھی فوج کے وزیر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی تاریخ کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے عدالتی اصلاحات کے متنازعہ قانونی سازی کے مخالف وزیردفاع یواف گیلنٹ کو برطرف کئے جانے کے بعد سابق وزیر داخلہ اور شاس پارٹی کے رہنما، آریہ دیری، گیلانٹ اور نیتن یاہو کے درمیان ماحول کو ہموار کرنے کے لیے ثالثی کی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں ۔
اسرائیلی پریس ذرائع نے گزشتہ رات بتایا کہ اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو چند روز قبل وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی زبانی برطرفی کے بعد ان کے دفتر واپس بھیجنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے وزیر دفاع یو آف گیلنٹ کو برطرف کرنے کے فیصلے کے باوجود، انہیں ابھی تک استعفیٰ کا خط موصول نہیں ہوا ہے، اور اس وجہ سے وہ اب بھی فوج کے وزیر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔