• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غاصب فوج کا پُر امن فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، متعدد زخمی، درجنوں بے ہوش

غرب اردن کے مختلف شہروں میں بھی صیہونی آباد کاری کے خلاف مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے طاقت کا بدترین استعمال کیا۔

ہفتہ 16-09-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
غاصب فوج کا پُر امن فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، متعدد زخمی، درجنوں بے ہوش
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینیوں نے غاصب صیہونی  فوج پر پتھرا ؤ کیا غاصب فوج نےمظاہرین کومنتشر کرنے کےلیے براہ راست گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں سات فلسطینی شہری زخمی ہوگئےجبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے درجنوں بے ہوش ہوئے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرنابلس میں قریوت کے مقام پرسیکڑوں فلسطینیوں کے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم اور فلسطینیوں کے گھروں کی جبری مسماری کےساتھ بغیر کسی جرم کے انتظامی حرسات کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ  غاصب صیہونی فورسز نے پر امن احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پہلے آنسو گیس کی بدترین شیلنگ کی جس کے رد عمل میں فلسطینیوں نے صیہونی دشمنوں پر سنگ باری کی ، دوسری طرف سے مظاہرین کومنتشر کرنے کےلیے براہ راست گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں سات فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب غرب اردن کے مختلف شہروں میں بھی غیر قانونی صیہونی آباد کاری کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کیا۔

فلسطینی شہریوں نے غرب اردن میں یہودی آباد کاری ، توسیع پسندی اور فلسطینی مکانات کی مسماری کے خلاف احتجاج کیا۔ غرب اردن کے شمالی شہر بیتا میں فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی۔

یہاں پر فلسطینیوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں غرب اردن میں یہودی آباد کاری اور نسلی دیوار کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

جھڑپوں کے دوران نابلس میں حوارہ چوکی پر اسرائیلی فوج نے دونوں طرف کی ٹریفک بند کردی۔ نابلس میں بیت دجن میں ہونے والے مظاہرے کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کیا۔

ادھر قلقیلیہ میں نماز جمعہ کے بعد فلسطینی شہریوں نے مسجد عمر بن خطاب سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ اُدھر غزہ کی پٹی میں ہونےوالے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک صحافی سمیت 12 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

Tags: اسرائیلیزخمیشہیدصیہونیفلسطینیمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.