(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بغیر کسی جرم کے اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے جس میں اکثریت نابالغ ہیں۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل میں انسانی حقوق کےلئے کام کرنے والے گروپ "حموکڈ” نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صیہونی ریاست کی مختلف جیلوں میں اس وقت 15 ہزار کے قریب فلسطینی بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید ہیں ، ان میں سے اکثر ایسے ہیں جو گذشتہ تین دہائیوں سے اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں لیکن آج تک نا ان پر کوئی مقدمہ چلایاگیا اور نا ہی ان کے خلاف کوئی ثبوت پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ صیہونی ریاست ‘اسرائیل’ فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائی کے تحت انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کا استعمال کرتا ہے جس کے تحت ہزاروں فلسطینیوں کو کئی مہینوں سے لے کر کئی سالوں تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھا جاتا ہے یہ بتائے بغیر کے ان کا جرم کیا ہے یا ان پر الزام کیا ہے۔