(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 25 ہزار فلسطینی زخمی جبکہ 18 ہزار سے زائد شدید زخمی ہیں، ایک ہزار کے قریب فلسطینی تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے وسائل موجود نہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق یر قانونی صیہونی ریاست اسسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر سے جاری وحشیانہ بمباری میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جس میں تین ہزار سات سو سے زائد بچے جبکہ چار ہزار چھ سو سے زائد خواتین شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے بیان کے مطابق 25 ہزار فلسطینی زخمی جبکہ 18 ہزار سے زائد شدید زخمی ہیں، ایک ہزار کے قریب فلسطینی تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے وسائل موجود نہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔
غاصب صیہونی افواج کی جانب سے جبالیا پناہ گزین کیمپ پر لگاتار تیسرے روز بھی بمباری جاری ہے اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے البریج پناہ گزین کیمپ پر بھی بم برسا دیے۔ اسرائیل نے شاطئی کیمپ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے تحت چلنے والے اسکول کو بھی نشانہ بنایا جبکہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے القدس اسپتال کے قریب بھی بم برسائے۔
اسرائیل کے غزہ میں جبالیا کیمپ پر 3 دن میں تیسرے حملہ کے بعد گزشتہ تین روز میں ہوئے حملوں میں شہدا کی تعداد 2 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 7 سو سے زیادہ زخمی اور 100 سے زائد افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔