(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اغاصب صیہونی فورسز نے جنین میں بکتر بند گاڑیوں ٹینکوں اور ہیلی کاپٹرز سے رہائشیوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت کم سے کم 120 سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
قابض فوج نے باضابطہ طور پر آج بدھ کی صبح، شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ سے اپنی افواج کے انخلاء کا اعلان کیا، دو روزہ فوجی کارروائی کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ہوگئی ہے جبکہ تقریباً 120 سے زائد زخمی ہوئے ۔ جن میں سے 20 کی حالت تشویشناک ہے۔
قابض فوج نے بڑی پناہ گزین کیمپ میں کئی مکانات کو تباہ کیا جبکہ شہر بھی میں ہیوی مشینریز کی مدد سے انفراسٹرکچر اور سڑکیں بھی تباہ کردیں۔
جنین اور اس کے کیمپ میں وسیع پیمانے پر فوجی جارحیت کا آغاز فضائی حملوں سے ہوا جس میں کئی الگ الگ مقامات اور اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا نے اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں جنین کیمپ کے اندر اور اس کے ارد گرد بہت سے دھماکوں کی نگرانی کی۔ عبرانی چینل ریسیٹ کان کے مطابق قابض حکام نے اس آپریشن کو ’ہاؤس اینڈ گارڈن‘ کا نام دیا۔