• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں یرغمال صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں کی تعداد اسرائیل کی سوچ سے بھی زیادہ ہے، زیاد النخالہ

فتح نزدیک ہے، ہم جنگ کریں گے، مجاہدت جاری رکھیں گے اور اپنے عزم اور فداکاریوں سے طاقت کا توازن تبدیل کردیں گے۔

جمعرات 12-10-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں یرغمال صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں کی تعداد اسرائیل کی سوچ سے بھی زیادہ ہے، زیاد النخالہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صیہونی دشمن حکومت کو یہ حقیقت قبول کرلینا چاہئے کہ ہلاکتوں اور قیدیوں کی تعداد بڑھنے کی روک تھام کا واحد راستہ شکست تسلیم کرنا ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی جرائم کے خلاف برسرپیکار مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے  غزہ پر جاری صیہونی افواج کی وحشیانہ بمباری  پرجاری بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں یرغمال بنائے گئے  صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں کی تعداد اسرائیل کی سوچ سے بھی زیادہ ہے، طوفان الاقصی نے دشمن کو مفلوج اور اس کی کمزوری کو آشکارا کردیا ہے ۔

انہوں نے استقامتی محاذ کے سپاہیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ نے دشوار ترین حالات میں دنیا کی توجہ اپنے آپ پر مرکوز کی اور اہم ترین خبریں پیش کیں، کیونکہ آپ کے پاس عزم و ارادہ تھا اور آپ نے سر تا پا مسلح دشمن کو ذلیل و خار کردیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیرقانونی صیہونی کالونیوں تک پہنچنے والی جنگ، ان کے فوجی کیمپوں پر حملے، اسلحے چھوڑ کر ان کا فرار اور بڑی تعداد میں صیہونی فوجیوں کی گرفتاری، یہ سب ثابت کرتے ہیں کہ صیہونی حکومت کی فوج اس سے بہت کمزور ہے جو دنیا میں بہت سے سمجھتے ہیں۔

زیاد النخالہ نے اپنے بیان کے آخر میں کہا ہے کہ فتح نزدیک ہے، ہم جنگ کریں گے، مجاہدت جاری رکھیں گے اور اپنے عزم اور فداکاریوں سے طاقت کا توازن تبدیل کردیں گے۔

Tags: اسلامی جہادزیاد النخالہشہیدصیہونیفلسطینیمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.