• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نیا صیہونی منصوبہ اب تک کا سب سے بڑا سازشی منصوبہ ہے، اسلامی کرسچن آرگنائزیشن

منصوبے کا مقصد فلسطینی آبادیوں کا محاصرہ اور ان کو شہر کے فلسطینی علاقوں سے مکمل طور پر الگ کرنا ہے۔

جمعرات 24-08-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
نیا صیہونی منصوبہ اب تک کا سب سے بڑا سازشی منصوبہ ہے، اسلامی کرسچن آرگنائزیشن
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایک ارب شیکل کے صیہونی آبادکاری منصوبے میں 2,430 سیٹلمنٹ اور ہوٹل یونٹس کی تعمیر شامل ہےجبکہ  500 سیٹلمنٹ روم تیار کیے جائیں گے۔

مقبوضہ فلسطین میں مقبوضہ بیت المقدس اور دیگر مقدس مقامات کی حمایت کےلئے قائم کردہ  اسلامی اور مسیحیوں کے  مشترکہ ادارہ اسلامی کرسچن آرگنائزیشن نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے آبادکاری کے غیر معمولی منصبوے سے ہونے والی تباہی سے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ  آبادکاری کا یہ حالیہ منظوری حاصل کرنے والا  منصوبہ کئی سالوں میں سب سے بڑا منصوبہ ہے جس کی لاگت ایک ارب شیکل لگائی گئی ہے۔

جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے میں 2,430 سیٹلمنٹ اور ہوٹل یونٹس کی تعمیر شامل ہے، بشمول 500 سیٹلمنٹ روم تیار کیے جائیں گے۔ اسلامی ۔ مسیحی کمیٹی نے زور دے کر کہا کہ نئے منصوبے کا مقصد مقبوضہ بیت المقدس میں آباد کاری کی موجودگی کو مستحکم کرنا، سیکڑوں دونم اراضی پر قبضہ کرنا، فلسطینی رہائشی برادریوں کا محاصرہ کرنا اور ان کا گلا گھونٹنا اور شہر کو اس کے فلسطینی علاقوں سے مکمل طور پر الگ کرنا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ منصوبہ انتہاپسند اسرائیلی وزیر برائے سلامتی ایتمار بن گویر کے تیار کردہ ایک اور منصوبے سے مماثلت رکھتا ہے، جس میں یروشلم کی بستیوں کے درمیان رابطے کے لیے نئی آبادکاری کی سڑکیں قائم کرنے، قابض افواج کے لیے مراکز کی تعمیر اور مزید سکیورٹی تعینات کرنے کے لیے چالیس ملین  ڈالرمختص کرنا شامل ہے۔

کمیٹی نے آبادکاری کے ان جرائم کی خاموشی پرعالمی برادری کو ذمہ دار ٹھہرایا جس کا مقصد اس کے باشندوں کے مقدس شہر کو خالی کرنا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور فعال ریاستوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی خاموشی توڑیں اور القدس میں یہودی آباد کاری کے منصوبوں کو روکنے کے لیے مداخلت کریں۔

Tags: اسرائیلیاسلامی کرسچن آرگنائزیشنصیہونیفلسطینیمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.