(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صیہونی دشمن اپنے جرائم کی قیمت چکانے سے نہیں بچ سکے گا، دشمن کو فلسطینی شہریوں کے قتل کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے جرائم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے گذشتہ روز مقبوضہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں تین فلسطینیوں نائف ابو صویس، خلیل ابو نعسہ اور براء کرامہ کے صیہونی دشمن کے ہاتھوں شہادت پر اپنے بیان میں شہداء کا انتقام لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’دشمن نے ہمارے تین فلسطینیوں کو قتل کیا، وہ اپنے جرائم کی قیمت ادا کیے بغیر نہیں رہے گا‘‘۔