(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فورسز نے سییکیورٹی کے نام پر فلسطینی قصبے پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی دکانوں اور گھروں پر نگرانی کے لئے لگائے گئے کیمروں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
اسرائیلی جرائم پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے عہدیداراشرف القدرہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع اقباط کے علاقے الرام پر دھاوا بولا اور سرچ آپریشن کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں روایتی لوٹ مار کی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے قصبے پر دھاوا بولا اس دوران فلسطینیوں کے مکانوں اور دکانوں سے نگرانی کرنے والے کیمروں کے ساتھ ساتھ ایک نوجوان کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔