(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "آپ کی فوج آپ کو دھوکہ دیتی ہے اور آپ کو دھوکہ دیتی رہے گی، آپ کی حکومت تابوتوں کے علاوہ قیدیوں کو واپسی نہیں چاہتی ہے”۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے حالیہ ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے القسام کے زیر حراست مزید دو اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں۔
القسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو کلپ میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کی فوج نے کچھ دن قبل رفح شہر پر فضائی حملوں میں دو مزید قیدیوں کو ہلاک کردیا ہے”۔ ویڈیو میں مزید کہا کہ "آپ کی فوج آپ کو دھوکہ دیتی ہے اور آپ کو دھوکہ دیتی رہے گی۔ آپ کی حکومت تابوتوں کے علاوہ قیدیوں کی واپسی نہیں چاہتی ہے”۔