• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل پر ہنگامی اقدامات نافذ کر دیے

عدالت نے آج اس پر فیصلہ نہیں دیا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے لیکن اس پر سماعت جاری رہے گی اور بعد میں فیصلہ دیا جائے گا۔

ہفتہ 27-01-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل پر ہنگامی اقدامات نافذ کر دیے
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  عدالت نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ نسل کشی کے دائرے میں آنے والے کسی بھی بیان کردہ اقدام کا ارتکاب نہ کرنے کو یقینی بنائے اور غزہ میں فلسطینیوں کو فوری انسانی ضروریات اور امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

عالمی عدالت انصاف میں جنوبی  افریقہ  کی جانب سے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے  مقدمے کی سماعت کے بعد  آج جمہ کو عبوری فیصلہ سنایا جس میں  اسرائیل پر غزہ میں جنگ بندی کا حکم دیئے بغیر متعدد عارضی اقدامات عائد کرنے کا فیصلہ کیا ۔

 عدالت نے صیہونی  ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی فوج  فلسطینیوں کے خلاف کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جو نسل کشی کے دائرے میں  آئے ، اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے اس ضرورت پر زور دیا کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کو فوری انسانی ضروریات اور امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

عبوری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آج کے فیصلے  کے باوجود عدالت انصاف اس مقدمے پر مکمل غور کرتی رہے گی عدالت نے کہا ہے کہ اس نے آج کیس کے مغز (اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی )  کے  بارے میں فیصلہ نہیں کیا کہ  لیکن اس پر سماعت کی جائے گی اور پھر فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا  اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے یا نہیں۔

 جنوبی افریقہ چاہتا تھا کہ عدالت غزہ میں جنگ روکنے کا حکم جاری کرے اور مزید انسانی امداد داخل کرنے کی اجازت دے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ عدالت جنوبی افریقہ کی درخواستوں پر عمل کرنے کی پابند نہیں ہے، اور اگر اسے معلوم ہوتا ہے کہ کیس کے اس مرحلے پر اس کا دائرہ اختیار ہے تو وہ جو بھی اقدامات ضروری سمجھے اٹھانے کا حکم دے سکتی ہے۔

Tags: اسرائیلیجنوبی افریقہصیہونیعالمی عدالتغزہفلسطینیمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.