• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

عالمی برادری صیہونی ریاست کی دہشتگردی رکوانے میں کردار ادا کرے، حماس

اسرائیل 15 ماہ سے غزہ میں نسلی تطہیر، جبری نقل مکانی اور دیگر جنگی جرائم کر رہا ہے، اور ان تمام جرائم کو عالمی سطح پر مجرمانہ قرار دینے کی ضرورت ہے۔

جمعہ 20-12-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
عالمی برادری صیہونی ریاست کی دہشتگردی رکوانے میں کردار ادا کرے، حماس
0
SHARES
0
VIEWS

( روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادادہ) تحریک حماس نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور نسل کشی کے جرائم کے خلاف عالمی برادری سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس کے مطابق، اسرائیل 15 ماہ سے غزہ میں نسلی تطہیر، جبری نقل مکانی اور دیگر جنگی جرائم کر رہا ہے، اور ان تمام جرائم کو عالمی سطح پر مجرمانہ قرار دینے کی ضرورت ہے۔ حماس نے عالمی یوم انسانی یکجہتی کے موقع پر ایک بیان جاری کیا، جس میں اس نے فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع اور ان کے ساتھ یکجہتی کی کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے عالمی برادری، عرب اور اسلامی ممالک، اقوام متحدہ اور آزاد دنیا کے ممالک سے صیہونی ریاست کی دہشتگردی اور جارحیت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا مطالبہ کرتےہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کا دفاع کرنا اور غاصب صیہونی ریاست کے جنگی جرائم کو عالمی عدالتوں میں چیلنج کرنا ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔

جماعت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، محصور شہر غزہ میں صیہونی ریاست کے 441 دنوں کے دوران کی جانے والی دہشتگردی نے نہ صرف فلسطینیوں کی جان و مال کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کے مترادف ہے۔

حماس نے اس موقع پر اس بات کی بھی تاکید کی کہ غزہ میں ہونے والی یہ انسانیت سوز جارحیت عالمی برادری کو اپنی سیاسی، اخلاقی اور قانونی ذمہ داریوں کے تحت اس کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے پر مجبور کرے۔

7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 45,129 فلسطینی شہید اور 107,338 زخمی ہو چکے ہیں، جو اس بات کا غماز ہیں کہ اسرائیلی قبضے کے تحت غزہ کی پٹی میں حالات مزید بدتر ہو چکے ہیں۔ حماس نے کہا کہ عالمی یکجہتی اور فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت ہر انسان کا فرض ہے جو انصاف اور آزادی کے لیے آواز اٹھاتا ہے۔

Tags: اسرائیلیجنگی جرائمحماسصیہونیغزہفلسطینینسل کشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.