(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں صیہونی افواج جو ظلم کررہی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، اب تک 36 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں ہزاروں بچے، بچیاں شامل ہیں۔
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ہاتھوں یں نہتے فلسطینیوں پر جاری ظلم و بربریت کے حوالے سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جوظلم ڈھایا جا رہا ہےاسکی وجہ سےآزادی کی خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں، دنیافلسطینیوں کی نسل کشی کاتماشا دیکھ رہی ہے، دن رات فلسطینیوں پرآگ برس رہی ہے،عالمی برادری خاموش ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں 8 ماہ سے جاری وحشیانہ ظلم و زیادتی کے باوجود اسرائیل کی خون بہانے پیاس ختم نہیں ہوئی اور غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے ، ہزاروں گھر مسمار کردیے گئے ہیں اور ستم ظریقی یہ ہے کہ عالمی عدالت ان کے فیصلوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیا جا رہا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسرائیل کو اب تک اس بدترین زیادتی اور ظلم سے باز نہیں رکھ سکی اور آج وہاں جو خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اس دلخراش منظر کو دیکھتی آنکھ نے آج تک نہیں دیکھا تھا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں صیہونی افواج جو وحشیانہ ظلم کررہی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، اب تک 36 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں ہزاروں بچے، بچیاں شامل ہیں۔