• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

آئی سی سی آئندہ 10 روز میں نیتن یاہو اور گیلنٹ  کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے

دو ہفتے قبل انسانی امداد کا دائرہ وسیع کرنے پر اتفاق کیا تھا جس کا مقصد اسرائیلی جرائم کو عالمی سطح پرچھپانے کی کوشش ہے۔

بدھ 19-06-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
آئی سی سی آئندہ 10 روز میں نیتن یاہو اور گیلنٹ  کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج اسرائیلی جرائم کو دنیا کی نظروں سے چھپانے کیلئے سیاسی قیادت سے زیادہ چالاکی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے نیوز چینل 13کا دعویٰ ہے کہ توقع ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت آئندہ 10دن کے دوران صیہونی وزیراعظم بینجمن  نیتن یاہو  اور وزیر دفاع گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری کے بارے میں اپنا فیصلہ جاری کرے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  بین الاقوامی فوجداری عدالت  کی جانب سے غیر معمولی فیصلہ نیتن یاہو سمیت اسرائیلی سیاسی قیادت کے لئے انتہائی تشویش کا باعث ہے، اور وہ اس متوقع  فیصلے کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر کوششیں کررہے ہیں ۔

دوسری جانب غاصب صیہونی فوج  اسرائیلی جرائم کو چھپانے کیلئے سیاسی قیادت سے زیادہ اقدامات  کرنے کی کوشش کررہی ہے، میڈیا کا کہنا ہے کہ صیہونی افواج نے عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے متوقع فیصلے سے اسرائیل کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے سفارشات پیش کیں، جس میں غزہ میں اسپتالوں کا قیام اور انسانی ہمدردی کی راہداری کھولنا  شامل ہے۔

اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سیاسی قیادت نے دو ہفتے قبل انسانی امداد کا دائرہ وسیع کرنے پر اتفاق کیا تھا جس کا مقصد اسرائیلی جرائم کو عالمی سطح پرچھپانے کی کوشش ہے۔

Tags: آئی سی سیاسرائیلییبین القوامی فوجداری عدالتصیہونیغزہفلسطینیگولینٹنیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.