(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی جانبازوں کے ہاتھوں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو گذشتہ روز غزہ پر زمینی حملے کےدوران بھاری جانی اور مالی نقصان کے بعد صیہونی ریاست کے سرپرست امریکہ کے لہجے میں بھی واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے تشدد کا نوٹس لیں اور اس کو فوری رُکوائیں۔
انھوں نے غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری پر اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کو فلسطینی شہریوں اور حماس میں فرق کرنا چاہیے۔اور غزہ کے فوجی آپریشن میں شہریوں، جنگجوؤں کا فرق رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدام کرنا چاہییے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روزغزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری زمینی آپریشن میں اسرائیلی فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں کم سے کم 13 فوجیوں کی ہلاک کے ساتھ 6 اسرائیلی مرکاوا ٹینک بھی تباہ ہوئے تھے جس کے باعث امریکی لہجے میں تبدیلی دیکھنے میں آئی وہے ورنہ اس سے قبل نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر امریکی حکومت کا کہنا تھا کہ کہ حماس کی جانب سے ہلاکتوں کی غلط تعداد بتائی جارہی ہے ۔