(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) محمد العمادی کی کوششوں سے دو ہفتوں سے زائد عرصے میں پہلی بار بیت حنون کراسنگ کو ہزاروں فلسطینی مزدوروں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز غزہ کی تعمیر نو کے لیے قائم قطری کمیٹی کے سربراہ سفیر محمد العمادی کی قابض ریاست اسرائیل کے ساتھ ثالثی کی کامیاب کوشش کے نتیجے میں اسرائیل اور غزہ کی پٹی کے درمیان شمالی غزہ میں مرکزی غزہ کراسنگ بیت حنون اریز کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد العمادی نے قطرکیجانب سے قابض صہیونی ریاست اسرائیل اور غزہ کی پٹی کے درمیان کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دو ہفتوں سے زائد عرصے میں پہلی بار بیت حنون کراسنگ کو ہزاروں فلسطینی مزدوروں کے لیے دوبارہ کھول دیا ہےجس کے بعد علی الصبح بیت حنون کراسنگ کے معمول کی کارروائی کے اعلان کے بعد سیکڑوں فلسطینی کارکن جوق در جوق وہاں پہنچ رہے ہیں۔
واضح رہےکہ صہیونی ریاست اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے غزہ کی باڑ پر پرامن احتجاج جاری رکھنے کے پس منظر میں رہائشیوں کی نقل و حرکت کے لیے نامزد کراسنگ کو بند کردیا ہےاور یہ بندش ملک گیر یہودی تقریبات کی تعطیلات کے سلسلےتک بند رہے گی جس کے بعد سے غزہ کی باڑ پر صہیونی ناکہ بندی اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جرائم کے خلاف عوامی مظاہروں زور پکڑلیا اور کشیدگی میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔