• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

13ہزار فلسطینیوں کو القدس سے جبری بے دخل کیا جانا تباہ کن ہوگا، احمد الرویدی

صیہونی آباد کاری کو مضبوط کرنا اور القدس کے باشندوں کو جبری نقل مکانی کی پالیسی کے باعث ہجرت کرنے پر مجبور کرنا ہے

جمعرات 08-06-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
13ہزار فلسطینیوں کو القدس سے جبری بے دخل کیا جانا تباہ کن ہوگا، احمد الرویدی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے پیچھے اسرائیلی منصوبے کا مقصد القدس میں فلسطینی آبادی کو بے دخل کرنے کی پالیسی کو تقویت دینا، ان کی تعداد کو فی الحال 42 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد سے کم کرنا اور شہر میں آبادی کی ساخت کو تبدیل کرنا ہے۔

فلسطینی ایوان صدر کے مشیر برائے القدس امور احمد الرویدی نے گذشتہ روز فلسطینی ریڈیو کو دیے گئے ایک انٹر ویو میں صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مسلسل سنگین جرائم کی نشاندہی کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ  مقبوضہ بیت المقدس میں تقریباً 13 ہزارسے زائد  فلسطینی گھروں کو غاصب صیہونی حکام کی جانب سے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کرنے اور شہر کو یہودیانے کا منصوبہ انتہائی سنگین نتائج  لائے گا۔

انھوں نے  کہا کہ غاصب صیہونی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس میں ہر ماہ 30 سے 40 مکانات اور سہولیات کی مسماری کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے پیچھے اسرائیلی منصوبے کا مقصد القدس میں فلسطینی آبادی کو بے دخل کرنے کی پالیسی کو تقویت دینا، ان کی تعداد کو فی الحال 42 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد سے کم کرنا اور شہر میں آبادی کی ساخت کو تبدیل کرنا ہے۔

فلسطینی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل کی مسماری کی پالیسی فی الحال یروشلم کے مشرق میں پرانے شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں پرمرکو ہے۔ اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں نے اپنی مرضی سے مکانات کی تعمیر شروع کی ہے فلسطینیوں کو شہر کے صرف 12 فیصد رقبے پر تعمیرات کی اجازت ہے۔

الرویدی نے مزید کہا کہ اسرائیلی قابض انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی کھدائی اور مسجد اقصیٰ کے اطراف میں سرنگیں کھولنے کا مقصد پرانے شہر کے آس پاس کے علاقوں میں صیہونی آباد کاری کو مضبوط کرنا اور یروشلم کے باشندوں کو جبری نقل مکانی کی پالیسی کے باعث ہجرت کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

الرویدی نے یونیسکو سے مطالبہ کیا کہ وہالقدس میں ثقافتی ورثے کی خلاف ورزی کی تحقیقات کے لیے ایک فوری تحقیقاتی کمیٹی بھیج کر اپنی قانونی ذمہ داریاں ادا کرے، کیونکہ یہ 1981 سے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں درج ہے۔

Tags: احمد الرویدیاسرائیلیبیت المقدسصیہونیفلسطینیمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.