(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جنوبی افریقہ وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے رجوع کرلیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عالمی عدالت انصاف نے میں بتایا ہے کہ جنوبی افریقا نے غیر قانوی صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے عالمی عدالت انصاف سے اسرائیل کے خلاف مقدمہ چلانےکی درخواست کی ہے۔
PRESS RELEASE: #SouthAfrica institutes proceedings against #Israel and asks the #ICJ to indicate provisional measures https://t.co/WedDXvtBD4 pic.twitter.com/VCCDyORrLy
— CIJ_ICJ (@CIJ_ICJ) December 29, 2023
جنوبی افریقا کی جانب سے کہا گیا ہےکہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات نسل کشی ہیں، اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینیوں کو جان بوجھ کر قتل کر رہی ہے اور غزہ کے بڑے حصے کو تباہ کردیا گیا ہے، اسرائیل کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کا مقصد فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنا ہے، اسرائیل کا یہ عمل نسل کشی کنوشن کی خلاف ورزی ہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سےغزہ میں موجود فلسطینیوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کی گئی ہے کہ اسرائیل کو نسل کشی کا مرتکب قرار دے کر مقدمہ چلایا جائے اور اسے مزید کارروائیوں سے روکا جائے۔
جنوبی افریقا کا کہنا ہےکہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کی مسلسل اطلاعات ہیں، اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور امکان ہے کہ اسرائیلی جرائم میں مزید اضافہ ہوگا۔