(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حسین الشیخ نے کہا کہ ہم مملکت فلسطین میں سعودی عرب کے سفیر السدیدی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے مختصر بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سعودی عرب کے سفیرنائف السدیری اپنے وفد کے ساتھ ،دو روزہ دورے پر مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔
فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کیجانب سے سعودی عرب کے وفدکی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کومضبوط اور فروغ دینے کے ساتھ دیگرشعبوں میں مشترکہ تعاون دو طرفہ تعلقات کے لیے ایک اہم تاریخی سنگ میل قرار دیاہے۔
فلسطینی اتھارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری حسین الشیخ کی جانب سے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوٹر پرپیغام میں کہا ہےکہ "ہم مملکت فلسطین میں مملکت سعودی عرب کے سفیر السدیدی کا خیرمقدم کرتے ہیں، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان اہم قدم اور ٹھوس برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔