(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند صہیونی انتہا پسند یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر اس سے قبل بھی جانور مسجد اقصیٰ میں لاکر قربان کرنے کی اشتعال انگیز کوششیں کرچکے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز جمعہ کو "ٹیمپل ماؤنٹ کی طرف واپسی”کے نام سے معروف شدت پسند صہیونی گروپ کے اراکین نے یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے مسجد اقصیٰ میں قربانی کےلئے جانور لانے کی کوشش کی جو کو مسجد میں موجود فلسطینیوں نے ناکام بنا دیا۔
یہودی انتہا پسند مذہبی رسومات کے تحت قربانی کے جانور مسجد اقصیٰ میں لانے کی اشتعال انگیز کوششیں پہلے بھی کرچکے ہیں۔یروشلم کے نوجوانوں کے ایک گروپ نے اس گروہ کو اس وقت دیکھا جب وہ باب الحدید سے گذرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ قابض ریاست کی پولیس نے فلسطینیوں کے شدید ردعمل کو دیکھنے ہوئے آباد کاروں کو روک لیا اور قربانی کا جانور قبضے میں لے لیا۔
بیت المقدس کے گروہوں نے اس سے قبل مسجد اقصیٰ کے خلاف اپنی جارحیت کی تجدید کے لیے معمولی مذہبی مواقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں، پچھلے سال عید فسح کے موقعے پربھی یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں قربانی کے جانور لانے کی ناکام کوشش کرچکے ہیں۔