(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یورپی پارلیمنٹ نے دو ریاستی حل کے فارمولے کے تحت 1967 کی سرحدوں کے مطابق فلسطین کو آزاد ملک تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹراسبرگ میں ہونے والے آخری پارلیمانی اجلاس میں یورپی ممالک کی مشترکہ پارلیمنٹ نے دو ریاستی حل کے فارمولے کے تحت 1967 کی سرحدوں کے مطابق فلسطین کو آزاد ملک تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کرنے کے ساتھ عالمی برادری سے فلسطین کو آزاد ملک تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یورپی پارلیمنٹ نے بین الاقوامی قوانین کی رعایت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین اسرائیلی اور فلسلطینی عوام کے برابری حقوق کا قائل ہے۔
یورپی پارلیمنٹ نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین میں قاونون ساز اسمبلی اور فلسطینی اتھارٹی کے انتخابات جلد منعقد کئے جائیں اور صہیونی حکومت مشرقی بیت المقدس میں مقیم فلسطینیوں کو انتخابات کی اجازت دے۔
اجلاس میں تاکید کی گئی کہ غرب اردن میں صہیونی بستیوں کی آبادکاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے لہذا اس سلسلے کو فوری بند کیا جائے۔