(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سعودی کابینہ اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ عرب امن منصوبے کے تحت امن عمل دوبارہ شروع کیا جائے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ دارالحکومت مشرقی بیت المقدس کے ساتھ ، 1967 کی حد بندی کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیرہوگیا ہے۔
اجلا س میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مذمت کرتے ہوئے عرب امن منصوبے کے تحت امن عمل کو دوبارہ شروع کیا جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔