(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نازی دشمن اپنی سرزمین میں جڑے ہوئے ہمارے عظیم لوگوں کے عزم اور استقامت کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہوئے، خطے میں سلامتی اور استحکام ہمارے فلسطینی اور عرب سرزمین پر صیہونی قبضے کو ختم کرنے تک نہیں ہوگا‘‘۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے غزہ میں صیہونی ریاست کی جانب سے وحشیانہ بمباری کے 100 مکمل ہونے پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن اور لندن کو اپنی استعماری پالیسیوں سے پیچھے ہٹنے کی ضرورت ہے ۔
انھوں نے دنیا کے تمام ممالک سے غزہ پر جاری صیہونی جارحیت کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ممالک کی خودمختاری اور عرب اور اسلامی عوام کے مفادات کے لیے اسرائیل کا فلسطین پر غیرقانونی قبضہ ختم کرایا جائے، ہم صہیونی جرائم اور نسل کشی کی اس جنگ کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ قابض ریاست کے لیڈروں نے نسل کشی کے جرائم کے باوجود ہمارے عوام اور ہماری بہادر مزاحمت کے خلاف اپنے جارحانہ مقاصد میں سے کوئی کامیابی حاصل نہیں نہیں نسل کشی کی اس وحشیانہ جنگ میں اب تک 30,000 سے زائد فلسطینی شہید کیے گئے ہیں جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، نازی دشمن اپنی سرزمین میں جڑے ہوئے ہمارے عظیم لوگوں کے عزم اور استقامت کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔