• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی قبضے کا خاتمہ، مسئلہ فلسطین کے پائیدار اور مستحکم حل کی، اوّلین شرط ہے، ترکی

فلسطینیوں کے خلاف صہیونی آبادکاروں کی پُر تشدد کاروائیاں اس درجہ شدت اختیار کر گئی ہیں  کہ جس کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔

بدھ 26-04-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صہیونی قبضے کا خاتمہ، مسئلہ فلسطین کے پائیدار اور مستحکم حل کی، اوّلین شرط ہے، ترکی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی آبادکاروں کی پُر تشدد کاروائیاں اس درجہ شدت اختیار کر گئی ہیں  کہ جس کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ، اسرائیلی مظالم کو نہ روکا گیا تو اس کے نہایت سنجیدہ نتائج نکلیں گے۔

اقوام متحدہ میں ترکیہ کے مستقل نمائندہ سفیر سیدات اونال نے سلامتی کونسل کی فلسطین کے ایجنڈے کے ساتھ منعقدہ مشرق وسطیٰ نشست سے خطاب کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ  فلسطینیوں کے خلاف صہیونی آبادکاروں اور صہیونی فوج کے حملے ناقابل قبول ہیں مسئلہ حل نہ کیا گیا تو نتائج گھمبیر ہوں گے ۔

انھوں نے کہا کہ  ترکہ ، اسرائیل۔فلسطین مسئلے کے دو حکومتی نظریئے کے دائرہ کار میں پائیدار اور جامع حل کے لئے کی جانے والی تمام کوشش کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا تاہم مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت مسخ کرنے، حرم شریف کا تقدس پامال  کرنے اور مسجدِ اقصیٰ پر چھاپوں جیسے اقدامات نے کشیدگی میں پُر خطر اضافہ کیا اور مسلسل تشدد کی راہ ہموار کی ہے۔

سیدات اونال نے ترکیہ کی طرف سے ،مسجد اقصیٰ پر اسرائیل سکیورٹی فورسز کے چھاپوں اور فلسطینی شہریوں کی حراستوں کی ، شدید مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مبارک مہینے میں مسجد اقصیٰ میں عبادت میں مصروف مسلمانوں پر حملے ناقابل قبول ہیں۔

فلسطینیوں کے خلاف صہیونی آبادکاروں کی پُر تشدد کاروائیاں اس درجہ شدت اختیار کر گئی ہیں  کہ جس کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ اسی وجہ سے رواں سال کے آغاز سے اب تک متعدد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

انھوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ  یہاں ہم ،اس پُر خطر روش پر، بین الاقوامی پلیٹ فورم کے اندیشوں سے آگاہ کر رہے ہیں۔ اگر اس مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو اس کے نہایت سنجیدہ نتائج نکلیں گے”۔

Tags: اسرائیلیترکیسیدات اونالصہیونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.