(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی حکومت کے فوجی ڈرون شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام میں داخل ہونے کی کوشش کرتے رہتے ہیں جن میں سے اکثر کو شامی فوج تباہ کردیتی ہے۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل 14 نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا ایک ڈرون شام کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔
صیہونی فوج کے ترجمان اویخای ادرعی نے گزشتہ منگل کو شام کی فضائی حدود میں اس حکومت کے ایک ڈرون کے گر کر تباہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
گزشتہ مہینے جنوبی شام پر اسرائیلی حکومت کے میزائل حملے کے بعد بھی اس ملک میں ایک صیہونی ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔ ناجائز حکومت ان ڈرونز کو لبنان اور خطے میں جاسوسی کے لیے استعمال کرتی ہے۔